ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے دورہ افتادہ علاقوں کا دورہ آجسینیئر بی جے پی لیڈر اور ایس ٹی مورچہ کے سیکرٹری برائے پلوامہ عبدالرشید گوجر BJP Leader Visits Far flung Areas of Tral نے کیا۔ اس موقع پر کئی عوامی وفود نے اپنے اپنے مسائل موصوف کی نوٹس میں لائے۔
عبدالرشید نے اُن کے مسائل سنے اور ان پر ہمدردانہ غور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے راجپورہ میں پانی کی قلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالرشید نے ترال کے دور افتادہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔موصوف نے انتظامیہ سے دیگر علاقوں میں بھی بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔