اردو

urdu

ETV Bharat / city

Non-Local Voters In J&K بی جے پی اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے، کانگریس کا الزام - جموں و کشمیر خبر

کانگریس رہنما وقار رسول وانی نے کہا کہ جن غیر مقامی افراد کا جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی سے دور دور سے بھی کوئی واسط نہیں ہے اور جنہیں جموں وکشمیر کے ساتھ کسی بھی طرح کی کوئی وابستگی نہیں ہے بی جے پی اب ایسے ہی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دے کر یہاں کے مقامی باشندوں پر تھوپ رہی ہے جوکہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ Congress leader Waqar Rasool Wani criticized the BJP

کانگریس
کانگریس

By

Published : Aug 20, 2022, 3:08 PM IST

جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نو منتخب صدر وقار رسول وانی نے غیر مقامی باشندوں کو ووٹ دینے کے معاملہ پر بی جے پی پر تنقید کی ،انہوں نے کہا کہ بی جے پی اینے اختیارات کا نہ صرف ناجائزہ فائدہ اٹھا رہی ہے بلکہ یہاں کے مقامی باشندوں کے ووٹ کا حق بھی چین رہی ہے۔

کانگریس

Congress leader Waqar Rasool Wani criticized the BJP


انہوں نے کہا کہ جن غیر مقامی افراد کا جموں وکشمیر کی تعمیر و ترقی سے دور دور سے بھی کوئی واسط نہیں ہے اور جنہیں جموں وکشمیر کے ساتھ کسی بھی طرح کی کوئی وابستگی نہیں ہے بی جے پی اب ایسے ہی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دے کر یہاں کے مقامی باشندوں پر تھوپ رہی ہے جوکہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

وقار رسول وانی کہا کہ بی جے پی نے جس طرح غیر قانونی طور جموں وکشمیر کو ریاست سے یو ٹی بنایا اب اسی طرح وہ اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے آبادی کے تناسب میں رد و بدل کر کے25لاکھ غیر مقامی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دے رہی ہے۔جو کہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں:Mehbooba Mufti on Non Local Voters جموں و کشمیر میں سب کچھ بی جے پی کے مفاد میں ہو رہا ہے


انہوں نےکہا کہ اس حوالے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کے روز کل جماعتیمیٹنگ طلب کی ہے، جس میں شرکت کے لیے کانگریس کو مدعو کیا گیا ۔ ایسے میں مذکورہ میٹنگ کے بعد ہی آئندہ کا لائحہ طے کیا جائے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details