اردو

urdu

ETV Bharat / city

BJP on Pandit Killing: ہلاکتوں سے کشمیر سے کوئی نہیں بھاگے گا، بی جے پی - اہم خبر کشمیری پنڈت

بھارتیہ جنتا پارٹی نے منگل کے روز شوپیاں کے چوٹی گام علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کشمیری پنڈت پر حملہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی۔ اس حملے میں کشمیری پنڈت سنیل بٹ ہلاک جبکہ ان کا بھائی زخمی ہوا ہے۔BJP on Pandit Killing in Shopian

BJP Condemns Attack On Kashmiri Pandit Brothers
ہلاکتوں سے کشمیر سے کوئی نہیں بھاگے گا، بی جے پی

By

Published : Aug 16, 2022, 10:26 PM IST

سرینگر:کشمیر کے شوپیاں ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کشمیری پنڈت پر حملے کی بھارتیہ جنتا پارٹی نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان عام معصوم شہریوں کو ہلاک کرنے سے لوگ خوف زدہ نہیں ہوں گے اور نہ ہی اب کشمیر سے کوئی بھاگے گا۔BJP on Pandit Killing in Shopian

ہلاکتوں سے کشمیر سے کوئی نہیں بھاگے گا، بی جے پی

بی جے پی کے جموں و کشمیر آرگنائزیشن جنرل سکریٹری اشوک کول اور ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ یہ حملے عسکریت پسندوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، کیونکہ گزشتہ تین برسوں سے سکیورٹی فورسز نے ان کا دائرہ تنگ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا لہرانے کی مہم سے بھی پاکستان کو یہ بات باور ہوئی کہ کشمیر میں اب ان کا کوئی حامی نہیں ہے۔ یاد رہے کہ شوپیاں کے چوٹی گام علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے کشمیری پنڈت سنیل بٹ پر گولیاں چلائیں جب وہ اپنے سیب کے باغات میں کام کررہا تھا، اس حملے میں سنیل پنڈت ہلاک جبکہ ان کا بھائی زخمی ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:



بتادیں کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے اقلیتی برادری کے ارکان پر دو حملے کیے گئے جن میں شوپیاں میں دو بھائیوں (سنیل کمار ہلاک جبکہ پنٹو کمار زخمی ہوا) جبکہ دوسرا گرینیڈ حملہ گزشتہ روز بڈگام میں ہوا۔ اس حملے میں کرن کمار سنگھ زخمی ہوا ہے۔ واضح رہے کہ امسال اب تک مختلف عسکری کارروائیوں میں تقریباً چوبیس عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details