اردو

urdu

ETV Bharat / city

Constitution Day in Srinagar: یوم آئین کے پیش نظر پارٹی ہیڈ کوارٹر سرینگر میں بی جے پی کی تقریب

بی جے پی جموں و کشمیر BJP Jammu & Kashmir کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے یوم آئین Constitution Day کے تعلق سے پارٹی دفتر میں ایک اجلاس طلب کیا، جس میں انہوں نے یوم آئین اور اس کی کمیٹی سے متعلق معاملوں پر روشنی ڈالی۔

یوم آئین کے پیش نظر پارٹی ہیڈ کوارٹر سری نگر میں بی جے پی کی تقریب
یوم آئین کے پیش نظر پارٹی ہیڈ کوارٹر سری نگر میں بی جے پی کی تقریب

By

Published : Nov 26, 2021, 6:27 PM IST

سرینگر کے جواہر نگر میں واقع پارٹی ہیڈکوارٹر میں بی جے پی جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے یوم آئین کے تعلق سے اجلاس طلب کیا، جس میں انہوں نے بھارتی آئین پر مفصل روشنی ڈالی۔

یوم آئین کے پیش نظر پارٹی ہیڈ کوارٹر سری نگر میں بی جے پی کی تقریب

انہوں نے کہا کہ آج کے دن سنہ 1949 میں بھارت کی آزادی کے بعد اُس وقت کے عظیم رہنماؤں نے جو آئین Constitution کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی اس کی سربراہی بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر Baba Saheb Bhim Rao Ambedkar رہے تھے انہوں نے قریب دو سال سے زیادہ مدت میں بھارتی آئین Indian Constitution کو ترتیب دیا اور اسے ایک کتابی صورت دی گئی، جنوری 26, 1950 میں یہ نافذ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 میں ہی یہ طے کیا تھا کہ ہرسال 26 نومبر کو یوم آئین منا یا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details