بھارتیہ جنتا پارٹی کے کشمیر انچارج ترون چوگ نے کہا کہ 'دفعہ 370 ہٹنے سے ہی جموں و کشمیر کے لوگ آزاد ہوئے ہیں اور اس آرٹیکل کے منسوخ کئے جانے سے کشمیر اب ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے'۔
سرینگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے 5 اگست 2019 میں جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دلانی والی دفعہ 370 اور 35 اے کے ہٹائے جانے کے دو سال مکمل ہونے پر جشن منایا۔ اس دوران کیک بھی کاٹا گیا ساتھ ہی پارٹی رہنماؤں نے اس دن کو تاریخی مانتے ہوئے ناچ گانے کا بھی اہتمام کیا۔