سرینگر:کشمیر محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے اپنے تمام چیف میڈیکل، بلاک میڈیکل افسران اور میڈیکل سپر اٹنڈنس کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تمام طبی اداروں میں بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنائیں اور اس حوالے فوری اپنی رپوٹ بھی پیش کریں۔ Biometric Attendance
Biometric Attendance کشمیر کے سرکاری ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت - کشمیر کے سرکاری اسپتال میں بائیو میٹرک سسٹم
کشمیر محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے سرکولر جاری کرکے تمام سرکاری طبی اداروں میں فورا بائیو میٹرک سسٹم نصب کر کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے بصورت دیگر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔Biometric Attendance
جاری کردہ سرکولر کے مطابق تمام سرکاری طبی اداروں کو ہدایت دی گئی تھی کہ اپنے اداروں میں فورا بائیو میٹرک سسٹم نصب کر کے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنائیں۔ تاہم اس تعلق سے طبی اداروں کا ردعمل کافی مایوس کن رہا۔ ایسے میں اب تمام چیف میڈیکل، زونل افسران اور میڈیکل سپر اٹنڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے طبی اداروں میں بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ سرکولر میں مزید کہا گیا ہے کہ حکم نامے کو سنجیدگی سے لیا جائے بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی۔