'دفعہ 370 کی منسوخی سے سلامتی پر اثر پڑا ہے' - چین کی سلامتی کو خطرہ
جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر چین نے بھارت کی سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ 'بھارت کے اس اقدام سے چین کی اپنی سلامتی پر اثر پڑ سکتا ہے'۔

چین نے پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ 'دونوں ممالک پُر امن طریقے سے اپنے معملات حل کریں۔
چینی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت اور پاکستان اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں۔
چین کے وزارت خارجہ کہا کہ 'اگر چین کے حقوق کو نقصان پہنچے گا تو وہ خاموش نہیں بیٹھےگا'۔
انہوں نے کہا کہ 'وہ اپنے دروازے کے نزدیک کسی بھی ملک کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور اہم اپنی سلامتی کےحقوق کی حفاظت کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور اس کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے'۔