سری نگر: جموں وکشمیر کے سری نگر کے جواہر نگر علاقے میں ریچھنی اور اُس کے بچے کی موجودگی سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ وائلڈ لائف آفیسر نے بتایا کہ ریچھنی اور اُس کے بچے کو پکڑنے کی خاطر محکمہ کے اہلکار علاقے میں خیمہ زن ہے۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے پاش علاقے جواہر نگر میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ریچھنی اور اُس کے بچے کو دیکھا گیا ہے۔ Two Bear Spotted in Srinagar
انہوں نے بتایا کہ علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریچھنی اور اُس کے بچے کو مین شاہراہ پر گھومتے ہوئے صاف دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر ریچھنی اور اُس کے بچے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا اور لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔
سری نگر ضلع کے وائلڈ لائف آفیسر رشید نقاش نے یو این آئی ارد و کو بتایا کہ ’مقامی لوگوں نے اطلاع دی ہے کہ جواہر نگر اور اُس کے ملحقہ علاقوں میں درمیانی شب ایک ریچھنی اور اُس کے بچے کو دیکھا گیا جس کے بعد ٹیم کو علاقے کی اور روانہ کیا گیا ۔‘ انہوں نے بتایا کہ ریچھنی اور اُس کے بچے کو پکڑنے کی خاطر اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاہم ابھی تک اُس کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ اُن کے مطابق علاقے میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں ریچھنی اور اُس کے بچے کو صاف دیکھا جاسکتا ہے ۔