اردو

urdu

ETV Bharat / city

شالٹینگ گیریسن میں بھارتی فوج کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد - Shalteng Day celebrated

آج ہی کے دن انیس سو سینتالیس میں بھارتی فوج نے پاکستانی قبائلیوں کو سرینگر کے مضافات کے شالٹینگ میں شکت دی تھی اور کشمیر پر قبائلیوں کے قبضے کے ارادے کو چکنا چور کیا تھا۔

شالٹینگ گیریسن
شالٹینگ گیریسن

By

Published : Nov 8, 2021, 7:15 PM IST

سرینگر کے شالٹینگ گیریسن میں بھارتی فوج کی طاقت کو پیش کرتے ہوئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

آج ہی کے دن انیس سو سینتالیس میں بھارتی فوج نے پاکستانی قبائلیوں کو سرینگر کے مضافات کے شالٹینگ میں شکت دی تھی اور کشمیر پر قبائلیوں کے قبضے کے ارادے کو چکنا چور کیا تھا۔

شالٹینگ گیریسن میں بھارتی فوج کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد


تقریب میں فوج کے اعلیٰ افسران سمیت، پنچ سرپنچ، سیاسی کارکنان، سماجی کارکنان کے علاوہ اسکولی بچوں اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔


اس دوران انیس سو سینتالیس میں بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی قبائلیوں کے خلاف کی گئی کاروائی کی نمائش بھی کی گئی۔ اس دوران یہ دکھایا گیا کہ 1947 میں بھارتی فوج نے کس طرح پاکستانی قبائلیوں کو شالٹینگ میں پھنسا کر انہیں ناکام کر دیا تھا۔


فوج کی جانب سے منعقد ہوئے اس پروگرام کا مقصد 7 نومبر انیس سو سینتالیس کی یادوں کو تازہ کرکے نئی نسل تک یہ بات پہنچانا تھا کہ آخر 1947 میں کیا ہوا تھا اور کس طرح بھارتی فوج نے کشمیر کو پاکستانی قبائلیوں کے قبضے میں نہ آنے دیا۔


پروگرام میں شرکت کر رہے لوگ کافی خوش نظر آئے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ وہ اس دن کو جشن کے طور پر دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے منعقد کیا گیا یہ پروگرام کافی فائدہ مند ہوگا کیونکہ اس سے ہماری نئی نسل کے ساتھ ساتھ آنے والی نسل تک یہ بات پہنچے گی کہ کسی طرح بھارتی فوج نے کشمیر کو قبائلیوں سے بچانے کی کوشش میں اپنی جان قربان کر دی۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ مین اسٹریم میں آکر اپنی زندگی بسر کرے اور عسکریت پسندی کے ساتھ ساتھ منشیات جیسی بری لت کو اپنے ذہن سے نکال دیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم کئیر فنڈ ملک کا سب سے بڑا گھپلہ: محبوبہ مفتی


پروگرام کے دوران پاکستانی قبائلیوں کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہوئے اہلخانہ کو اعزاز سے نوازا گیا وہیں ملک کے نام اپنی جان نچھاور کرنے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


پروگرام کے بعد 15 کور کے جی او سی ڈی پی پانڈے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ ملک کے لئے قربانی دینے والے بہادر فوجیوں کو یاد کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details