اردو

urdu

ETV Bharat / city

شہر سرینگر اور اطراف میں محرم کے جلوس پر پابندی عائد - news srinagar

جموں و کشمیر انتظامیہ نے آٹھویں محرم کے پیش نظر سرینگر اور اس کے اطراف میں علم شریف اور تعزیہ کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کی ہے۔

jk_ sri_Muharram_procession_banned_7205518
سرینگر

By

Published : Aug 17, 2021, 12:53 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ نے آٹھویں محرم کے پیش نظر سرینگر اور اس کے اطراف میں علم شریف اور تعزیہ کے جلوس نکالنے پر پابندی عائد کی ہے۔ لال چوک اور اس کے گردنواح کے جن راستوں سے اس جلوس کا گزر ہوتا ہے ان راستوں کو خاردار تاروں سے سیل کیا گیا ہے جبکہ پولیس اور فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

شہر سرینگر کے آبائی گزر، مائسمہ ،ٹی آر سی، ڈلگیٹ، بڈشاہ پل، گاؤں کدل اور دیگر علاقوں کو مکمل طور بندشیں کھڑا کر کے سیل کیا گیا۔ اس صورتحال کے بیچ شہر سرینگر میں ٹریفک جام کے بدترین مناظر دیکھنے کو مل رہے ہیں اور لوگوں اپنے کام کاج پر جانے کے لیے صبح سے پیدل سفر کرتے ہوئے دیکھے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: افغانستان کی صورت حال کے اثرات بھارت پر زیادہ نہیں ہوں گے: عمر عبداللہ


قابل ذکر ہے کہ آبی گزر سے نکلنے والے محرم کے جلوس پر 1989 سے ہی پابندیاں عائد ہیں۔


حال ہی میں حکومت نے اعلان کیا تھا کی 30 برس کے زائد عرصے کے بعد محرم کے جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details