اردو

urdu

ETV Bharat / city

کنتواڑا ہائی سکول میں بیت الخلاء کی حالت خستہ - گورنمنٹ ہائی سکول

کشتواڑ میں واقع ہائی سکول میں کچھ برس قبل تعمیر کیے گئے بیت الخلاء کی حالت اتنی خستہ ہے کہ دیواروں میں دراریں پڑ گئی ہیں۔

کنتواڑا ہائی سکول میں بیت الخلاء کی حالت خستہ
کنتواڑا ہائی سکول میں بیت الخلاء کی حالت خستہ

By

Published : Mar 23, 2021, 8:35 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے کنتواڑا علاقے میں میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول میں تعلیم حاصل کر رہے طلبہ کے لیے کچھ برس پہلے بیت الخلاء (ٹائلیٹ) بنائے گئےتھے۔

کنتواڑا ہائی سکول میں بیت الخلاء کی حالت خستہ

واضح رہے کہ تین برس قبل سکول میں بنائے گئے اس بیت الخلاء کی اتنی خستہ حالت ہے کہ دیواروں میں دراریں آگئی ہیں اور طلبا اسی حالت میں بیت الخلاء کا استعمال کرنے کو مجبور ہیں۔

طلبا کا کہانا ہے کہ بیت الخلاء کی خستہ حالی کی وجہ سے کھلے آسمان کے نیچے قضائے حاجت کے لیے جانا پڑتا ہے حالانکہ محکمہ ایجوکیشن کو کئی دفعہ سکول کے سٹاف اور مقامی لوگوں نے بیت الخلاء کی خستہ حالی کی جانکاری دی ہے باوجود اس کے اس جانب کوئی بھی اقدام نہیں کیے جارہے ہیں۔

کنتواڑا ہائی سکول میں بیت الخلاء کی حالت خستہ

بیت الخلاء کی مرمت نہ ہونے سے جہاں ایک طرف سکول انتظامیہ پریشان ہے وہیں دوسری جانب سکولی طلبہ اور خاص طور پر لڑکیوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سکول کے سٹاف اور مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بیت الخلاء کی مرمت کی جائے اور لوگوں کے ساتھ انصاف کیا جائے تاکہ طلبا اور سکول انتظامیہ سکون کی سانس لے سکیں۔

سکول اسنتظامیہ کا ایسا ماننا ہے کہا بیت الخلاء کی حالت اتنی جرجر ہے کبھی بھی کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details