جموں و کشمیر پولیس کے مطابق سرینگر میں گزشتہ روز انکاؤنٹر کے دوران ایک عسکریت پسند ہلاک ہوگیا جس کے قبضہ سے ایک بندوق اور کچھ گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔
وہیں آج انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا کہ ’بمینہ میں ہلاک عسکریت پسند کی شناخت پامپور کھریو کے رہنے والے عامر ریاض کے طور پر کی گئی ہے‘۔ یہ عسکری تنظیم مجاہدین غزوہ الہند سے وابستہ تھا۔