اردو

urdu

ETV Bharat / city

شوپیاں: آیوشمان بھارت اسکیم سے متعلق ایک روزہ بیداری کیمپ - Ayushman Bharat awareness campaign in shopian

جموں و کشمیر کی عوام کے لئے حکومت کی طرف سے ایک اسکیم آیوشمان بھارت یا پردھان منتری جن آروگئے یوجنا کے نام سے چلائی جارہی ہیں تاکہ بر وقت عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکے۔اگرچہ پہلے اس اسکیم کا فائدہ مخصوص زمرے کے لوگ اٹھا رہے تھے، تاہم اب حکومت نے اسے جموں وکشمیر کے پورے عوام کے لیے لاگو کیا ہے۔

آیوشمان بھارت اسکیم کے متعلق ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد

By

Published : Oct 23, 2020, 5:46 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں آیوشمان بھارت اسکیم سے متعلق عوام کو جانکاری مہیا کرانے کے لیے ایک روزہ بیداری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ہیلتھ اسکیم 'آیوشمان بھارت ' پورے جموں و کشمیر کے باشندوں کے لیے لاگو کی گئی ہے۔جہاں پورے جموں و کشمیر کے باشندے اس اسکیم کے تحت اپنا اندراج کرا رہے ہیں، وہیں کچھ دور افتادہ علاقوں کے لوگوں کو ابھی اس اسکیم سے متعلق کوئی جانکاری نہیں ہے۔


انہیں دور دراز علاقے کے لوگوں تک اس اسکیم کے فوائد پہنچانے کی غرض سے چیف میڈیکل افسر شوپیاں نے آج جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے دور افتادہ علاقے سے آئی ہوئی آشا ورکرز کے لیے' آیشومان بھارت پردھان منتری جن اروگی یوجنا' اور جموں و کشمیر ہیلتھ کئیر اسکیم کے متعلق ایک روزہ جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا، تاکہ عام لوگوں کو اس اسکیم کے بارے میں جانکاری حاصل ہوسکے۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی عوام کے لئے حکومت کی طرف سے ایک اسکیم آیوشمان بھارت یا پردھان منتری جن آروگئے یوجنا کے نام سے چلائی جارہی ہیں تاکہ بر وقت عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جاسکے۔اگرچہ پہلے اس اسکیم کا فائدہ مخصوص زمرے کے لوگ اٹھا رہے تھے، تاہم اب حکومت نے اسے جموں وکشمیر کے پورے عوام کے لیے لاگو کیا ہے۔

اس موقع پر شوپیاں کے کامن سروسز سینٹر کے ڈسٹرکٹ منیجر پیر زادہ طفیل نے عام لوگوں کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی گزارش کی اور بتایا کہ اس اسکیم کے اندراج کے لیے صرف آدھار کارڈ اور راشن کارڈ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے لوگ کسی بھی نزدیکی کامن سروسز سینٹر میں جاکر اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مرکزی سرکار کی’ آیوش مان بھارت سکیم‘ کے طرز پر تمام لوگوں کیلئے ہیلتھ انشورنس اسکیم کا اعلان کیا گیا تھا۔اس اسکیم پر حکومت کی جانب سے سالانہ 123 کروڑ روپئے خرچ کیے جائیں گے۔اس اسکیم کا مقصد ہے کہ ریاست کے تمام باشندوں کو مفت ہیلتھ انشورنس فراہم کرنا ہے۔اس اسکیم کے دائرے میں آنے والے کنبوں کو فی سال 5 لاکھ روپے کا صحت بیمہ حاصل ہے۔ابھی تک جموں و کشمیر میں گیارہ لاکھ 42 ہزار سے زائد گولڈن کارڈ (ای کارڈ) تقسیم کر چکی ہے۔اس اسکیم کے تحت آنے والے نجی اور پبلک اسپتالوں کی تعداد بالترتیب 34 اور 196 ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details