اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: ہیلتھ ورکرز میں قوت مدافعت کو مضبوط کرنے والی دوائیوں کی تقسیم - پلوامہ کے محمدیہ نرسنگ ہاؤس

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں انڈین سسٹم آف میڈیسن آیوش کی جانب سے فرنٹ لاٸن ورکروں میں قوت مدافعت بڑھانے والی دواٸیاں تقسیم کی گئی ۔

By

Published : May 27, 2021, 10:28 PM IST

انڈین سسٹم آف میڈیسن آیوش کی جانب سے پلوامہ کے محمدیہ نرسنگ ہاؤس میں فرنٹ لاٸن ورکروں میں قوت مدافعت بڑھانے والی دواٸیاں تقسیم کی گئی ۔

مہم کا آغاز ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے کیا، ان کے ہمراہ سی ایم او پلوامہ اور بی ایم او پلوامہ کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود رہے۔

آیوش کی جانب سے تقسیم کی جانے والی ان کٹس میں مختلف اقسام کی دواٸیاں رکھی گئی ہیں تاکہ فرنٹ لاٸن ورکروں کی جسمانی قوت کو مضبوط بنایا جا سکے۔ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ یہ ادویات تقسیم کرنے کا مقصد فرنٹ لاٸن ورکروں میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانا ہے تاکہ کوروناوائرس جیسی مہلک بیماری ان پر کسی قسم کا اثر نہ کرپائے اور یہ فرنٹ لاٸن ورکر ٹھیک طرح سے لوگوں کی خدمت کرتے رہے۔آیوش کی ایسی کوششوں کی فرنٹ لاٸن ورکروں نے کافی سراہانہ کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آیوش کی جانب سے ان میں مفت ادویات تقسیم کرنا ایک اچھا قدم ہے یہ آگے بھی جاری رہنا چاہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details