مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے دور رکھنے کے لئے آج ضلع پلوامہ Awareness Program on Drug Abuse Held at Pulwamaمیں جے کے ریڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک بیداری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
مذکورہ این جی او کے چیئرمین مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی منشیات کا زیادہ استعمال ہورہا ہے۔ اور ہمارے نوجوان بھی منشیات کا استعمال کر رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیداری پروگرامز کے انعقاد کے ذریعہ نوجوانوں کو منشیات کے استعمال سے بچانا ہے ۔اور اس کےلئے سماج کے تمام طبقات کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔تاکہ پاکیزہ سماج تشکیل ہو سکے ۔
انہوں نے سیاستدانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کسی بھی سیاسی جماعت منشیات کے خاتمہ کے لئے آگے نہیں آئی ہیں۔