اردو

urdu

ETV Bharat / city

پلوامہ: خودکشی اور منشیات کو روکنے کے لیے بیداری پروگرام - پلوامہ کے ٹاؤن ہال

وادی بھر میں آئے روز خودکشی کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب وادی میں نوجوان منشیات کا استعمال بھی کررہے ہیں۔

Awareness program on suicide and drug prevention in pulwama
Awareness program on suicide and drug prevention in pulwama

By

Published : Sep 19, 2021, 5:31 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹاؤن ہال میں 'قدم سوسائٹی نامی ایک غیر سیاسی تنظیم' نے بیداری پروگرام منعقد کیا۔ یہ پروگرام وادی بھر میں بڑھتے خودکشی کے واقعات اور منشیات کے استعمال اور اس میں ملوث افراد کو کس طرح بچایا جاسکے کے لیے انعقاد کیا گیا۔

پلوامہ: خودکشی اور منشیات کو روکنے کے لیے بیداری پروگرام منعقد

اس پروگرام کے دوران مقررین نے خودکشی اور منشیات کے استعمال کے برے اثرات اور اس سے ہونے والے نقصانات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے دینی اور دنیاوی اعتبار سے ہورہے نقصانات کے حوالے سے سامعین کو آگاہ کیا۔

اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کے ساتھ بچوں میں بیداری پیدا کرنا اور اس لعنت سے دور رکھنا تھا۔ پروگرام کے دوران نوجوانوں نے مختلف رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی بھر میں جہاں ایک جانب آئے روز خودکشی کے واقعات رونما ہورہے ہیں وہیں دوسری جانب وادی بھر میں نوجوان منشیات کا استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگ منشیات کا کاروبار بھی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوپور میں منشیات مخالف بیداری پروگرام کا انعقاد

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 'زیادہ تر خودکشی کے واقعات نوجوان ڈپریشن میں آکر کررہے ہیں۔ حالانکہ نوجوانوں کو ڈپریشن سے نکالنے کے لیے طبی ماہرین اپنا کام انجام دے رہے ہیں۔

اگر منشیات کے استعمال کے حوالے سے بات کریں تو وادی کی ایک کثیر آبادی منشیات کا استعمال اور کاروبار میں ملوث ہے۔ انتظامیہ اور پولیس اپنی سطح پر اپنے فرائض انجام دے رہی ہے اور آئے روز منشیات کا استعمال کرنے اور اس کا کاروبار کرنے والے افراد کو گرفتار کرتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details