پانی کے تحفظ اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے سے متعلق شعور بیداری Awareness campaign on water conservation پروگرام میں سابق رکن کونسل شہناز گنائی، پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے، تحصیل آفیسران کے علاوہ دیگر نے شرکت کی اور پانی کی ضرورت و اہمیت پر خطاب کیا۔
پروگرام کے آخر میں ہاشمی ویلفیر یوتھ کلب کے چیرمین سرفراز احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد پانی کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پانی کا بحران ایک بڑا مسئلہ ہے جسے نظر میں رکھتے ہوئے یہ پروگرام شروع کیا گیا۔