گاندربل:جموں و کشمیر کے گاندربل ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی نے ضلعی سطح پر "مہیلا شکتی کیندر" کے تعاون سے گورنمنٹ ہائی اسکول کونڈبل صفا پورہ میں خواتین کے لیے مختلف اسکیمز پر بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ Awareness Camp on various schemes for women in Ganderbal
پروگرام میں آنگن واڑی کارکنان، مقامی خواتین، پی ایل وی، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر خواتین ہیلپ لائن، ایم ایس کی ٹیم نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ویمن ویلفیئر آفیسر سبیتا جان نے مہیلا شکتی کیندر Mahila Shakti Kendra اور اس کے مقاصد اور خواتین کے لیے مختلف اسکیمز کے بارے میں آگاہ کیا۔