محکمہ انڈسٹریز کی جانب سے منعقدہ اس پروگرام میں اسلامک یونیورسٹی اور مختلف کالجوں سے طلباء نے شرکت کی۔
طلباء کی جانکاری کے لئے وادی کے چند کامیاب انٹرپریونیرئز کے علاوہ انڈسٹریز اور سڈکو کے افسران نے بھی تجارت کی خواہش رکھنے والے طلباء کو اہم مشوروں اور آراء سے نوازا۔ ساتھ ہی انہیں مختلف محکمہ جات کی جانب سے فراہم اسکیموں اور قرضوں کے بارے بھی جانکاری دی گئی۔