انہوں نے کہا دفعہ 35 اے کو بچانے کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو ایک ہونا چاہیے۔
اس دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجینیئر رشید نے کہا کہ ایک طرف سے مرکزی سرکار کہتی ہے کہ کشمیر میں حالات دن بہ دن ٹھیک ہوتے جارہے ہیں جب کہ دوسری طرف دس ہزار فوج کو کشمیر میں تعینات کیا گیا۔
'دفعہ 35 اے کو بچانے کے لیے متحد ہونا چاہیے' - انجینئر رشید
ریاست جموں و کشمیر کے دار الحکومت سری نگر میں عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینیئر رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
عوامی اتحاد پارٹی کی پریس کانفرنس
اس دوران انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ دو طرح کے بیان دینے سے مرکزی سرکار کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
اس موقع پر تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتے ہوئے انجینیئر رشید نے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ ہمیں آپسی اختلافات کو بھول کر دفعہ 35 اے کو بچانے کے لیے ایک ہونا چاہیے۔
Last Updated : Jul 28, 2019, 9:00 PM IST