اپنی پارٹی کے سینئر رہنما اور ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ نے آج اپنے حلقے کا دورہ کیا۔ انہوں نے چندریگام، سیموہ اور لاڈی یار میں عوامی وفود سے ملاقات کی اس دوران لوگوں نے ان کے مسائل ممبر موصوف کی نوٹس میں لائے۔
ترال: اوتار سنگھ نے کیا بلاک ڈاڈسرہ کا دورہ - दक्षिण कश्मीर के त्राल उप-जिला
جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں اپنی پارٹی کے سینیئر رہنما اوتار سنگھ نے آج دوردراز علاقہ ڈاڈسرہ کا دورہ کیا اورعلاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔
اوتار سنگھ نے کیا بلاک ڈاڈسرہ کا دورہ
ڈی ڈی سی ممبر نے علاقے کے لوگوں کو ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اوتار سنگھ نے ڈاڈسرہ میں بلاک ڈیولپمنٹ افسر کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کو یہاں چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
- مزید پڑھیں:ترال: سڑک کی تعمیر کے لیے احتجاج مظاہرہ
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اوتار سنگھ نے بتایا کہ آج کے دورے کے دوران انہوں نے دیہی ترقی محکمے کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا اور علاقے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جاری کام کو احسن ڈھنگ سے کرنے کے احکامات صادر کئے۔