اردو

urdu

ETV Bharat / city

Srinagar records coldest night: سری نگر اور جموں میں موسم کی سرد ترین رات - Temperature in Srinagar and Jammu

سری نگر اور جموں میں پارہ (Temperature in Srinagar and Jammu) بالترتیب منفی 6 ڈگری اور 2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Srinagar records coldest night of season
Srinagar records coldest night of season

By

Published : Dec 18, 2021, 12:06 PM IST

جموں و کشمیر اور لداخ میں ہفتہ کو بھی درجہ حرارت (Cold waves in Kashmir Valley) میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور سری نگر اور جموں میں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔ یہاں پارہ بالترتیب منفی 6 ڈگری اور 2.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے یہ اطلاع دی ہے۔

محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ "کم از کم 6.0 اور 2.3 ڈگری سیلسیس کے ساتھ، سری نگر اور جموں میں آج موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔"

پہلگام میں کم از کم درجہ حرارت منفی 8.3 اور گلمرگ میں منفی 8.5 ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Cold wave Grips Kashmir: وادی کشمیر میں شدید سردی، ڈل جھیل پر برف کی پتلی برت جم گئی

دریں اثنا لداخ کے شہر دراس میں رات کو منفی 20.3 اور لیہہ میں منفی 15.3 ریکارڈ کیا گیا۔

کٹرا میں کم از کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری، بٹوٹ میں منفی 1.1، بانہال میں منفی 1.2 اور بھدرواہ میں منفی 2.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں شدید سردی Freezing Cold Conditions in Kashmir کے سبب سرینگر کے جھیل ڈل Dal Lake partially freezes علاقے کے کئی مقامات پر پانی جم گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details