جموں وکشمیر ریکنسلیشن فرنٹ کے چئیرمین سندیپ ماوا نے آج سرینگر میں ایک پرس کانفرنس کے دوران نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر پر الزام عائد JKRF Press Conference in Srinagar کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی دور حکومت میں کرسی کا غلط اور ناجائز استعمال کر کے غیر قانونی طور سے نہ صرف جموں وکشمیر بلکہ ملک اور بیرون ممالک میں بھی اربوں کھربوں روپے کے اثاثے کھڑا کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عبدالرحیم راتھر کے بیٹے ہلال راتھر کے نام پر دبئی اور امریکہ میں کئی مکانات، ہوٹل اور دیگر اثاثے موجود ہیں، جو کہ نیشنل کانفرنس کے دیگر رہنماؤ اور سابق افسروں کی ملی بھگت سے بنائے گئے ہیں۔
JKRF Press Conference in Srinagar: این سی رہنما عبدالرحیم راتھر کے اثاثوں کی جانچ کی جائے - ہلال احمد راتھر تازہ خبر
جموں وکشمیر ریکنسلیشن فرنٹ کے چئیرمین سندیپ ماوا نے نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کرسی کا غلط اور ناجائز استعمال کر کے غیر قانونی طور سے نہ صرف جموں وکشمیر بلکہ ملک اور بیرون ممالک میں بھی اربوں کھربوں روپے کے اثاثے کھڑا کیے ہیں۔ JKRF Press Conference in Srinagar
یہ بھی پڑھیں:
سندیپ ماوا پریس کانفرنس میں مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا پر زور دیا کہ وہ ایک ایس آئی ٹی کا قیام عمل میں لاکر این سی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم اور ہلال راتھر کے نام کے تمام اثاثوں اور بےنام کے ان سبھی تمام کھاتوں کی جانچ کروائے جو کہ غلط لوٹ کھسوٹ کر کے کمائی گئی ہیں۔
واضح رہے اس قبل بھی سندیپ ماوا نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبدللہ، نائب صدر عمر عبداللہ اور این سی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی کے خلاف ناشائستہ زبان استعمال کر کے ان کی کردار کشی کی تھی جس کے بعد نیشنل کانفرنس نے سندیپ ماوا کے خلاف عدالت میں ہتک آمیز کیس درج کیا ہے۔