سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران منوج سنہا نے کہا کہ 'حدبندی کمیشن اپنا کام کررہا ہے اور جموں و کشمیر میں سات نئے اسمبلی حلقوں کے قیام کو عملی جامہ پہنایا جائے گا جس کے بعد اسمبلی انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا انہوں نے جموں وکشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی پر کہا کہ 'اس کا اعلان مرکزی وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں کیا ہے اور لوگوں کو وزیر داخلہ کے وعدے پر اعتماد رکھنا چاہیے کہ موزوں وقت پر ریاستی درجہ بحال کیا جائے گا۔
منوج سنہا نے جموں و کشمیر کی سلامتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز یکجا ہوکر حالات کو بہتر بنانے کی کوشش میں ہیں اور بہت حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پتھر بازی اب تاریخ بن گئی ہے جب کہ امن و قانون پر مکمل طور پر عمل آوری بھی ہورہی ہے نیز ملیٹینسی میں ریکروٹمینٹ کم ہوئی جب کہ دراندازی کے واقعات میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی صدرات میں سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں پنچایتی اوٹریچ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں منوج سنہا کے علاوہ دیگر وزراء اور اعلیٰ افسران موجود تھے۔