یوم عاشورہ کی مناسبت سے وادی کے دیگر علاقوں کی طرح پنر جاگیر ترال میں بھی شعیہ فرقہ سے وابستہ عقیدت مندوں نے امام حسینؓ کو پرنم آنکھوں سے عقیدت کا خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے ۔
اس موقع پر مقامی امام باڈے سے ایک جلوس بھی برامد ہوا جس میں شعیہ برادری سے وابستہ لوگوں کے علاوہ سنی لوگوں نے بھی جلوس میں شامل ہو کر مذہبی رواداری کی قندیل کو زندہ رکھا اس موقع پر یا حسین رضی اللہ عنہ کے نعروں سے فضا گونج اٹھی ہیں۔
سٹیزن کونسل ترال کے سربراہ فاروق ترالی بھی اس موقع پر موجود رہے جنہوں نے امام عالی مقام کو ایک عظیم قائد قرار دیا ہے۔
جبکہ سنی عالم دین مولانا عنایت اللہ بابا نے مناقب اہل بیت کے بارے میں مفصل روشنی ڈالی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام باڈہ پنر جاگیر کے منتظم کاچو فرمان علی نے سب ضلع انتظامیہ ترال کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح مقامی مسلمانوں آج کے دن پر ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے وہ یقیناََ قابل ستائش ہے۔
جموں و کشمیر سے یوم عاشورہ کی مناسبت سے جلوس برآمد کاچو فرمان نے مزید بتایا کہ امام حسینؓ کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا میں ظلم وجبر کا خاتمہ ہو سکے۔
وہیں یوم عاشورہ کے سلسلے میں آج بارجی ہارون سرینگر میں ایک الم شریف کا جلوس برآمد ہوا جو پرامن طریقے سے امام بارگاہ بارجی میں اختتام پذیر ہوا۔
جموں و کشمیر سے یوم عاشورہ کی مناسبت سے جلوس برآمد مزید پڑھیں:
الم شریف کے اس جلوس میں عزاداروں نے نوحہ خوانى کرکے امام حسین (علیہ السلام) اور باقی شہدائے کربلا کی قربانی کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس جلوس عزاء میں کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی ہیں۔
وہیں ضلع پونچھ کی تحصیل ہیڈ کواٹر منڈی میں بھی یوم عاشورہ کے حوالے سے اہم تقریب بڑے عقیدت واحترام کے ساتھ اپنے انجام کو پہونچی۔
تقریب میں ازادارن امام حسین رضی اللہ عنہ نے حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کاروں کو ان کی بہترین قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
اگر چہ کورونا وائرس کے چلتے احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کرتے ہوے جلوس نہیں نکل تاہم امامیہ پارک منڈی میں نعت منقبت اور حضرت مولانا مہدی زیدی اور حجت الاسلام مولانا امام علی نقوی نے اپنے خطاب سے حاضرین کو مستفید کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں عظمت شہداء کربلا کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی گئی ہیں ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پوری امت مسلمہ کو متحد ہو نے کی تلقین کی۔
جموں و کشمیر سے یوم عاشورہ کی مناسبت سے جلوس برآمد دوسری جانب ضلع رامبن کے چندرکوٹ میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ یومِ عاشورہ منایا گیا جہاں عزاداروں نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے کووڈ 19 ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ماتمی جلوس نکالے ہیں۔
جموں و کشمیر سے یوم عاشورہ کی مناسبت سے جلوس برآمد مزید پڑھیں:
دسویں محرم کا جلوس چندر کوٹ امام باڑہ سے شروع ہوکر کربلا میدان میں اختتام پذیر ہوا۔چندر کوٹ میں یومِ عاشورہ کے ماتمی جلوس بھی نکالے گئے ہیں ۔