سرینگر: وادی کشمیر میں فوج نے نیٹ (NEET) کے امتحانات کے شوقین طلبہ کو مفت کوچنگ پروگرام فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس کی پہلی کڑی کا آغاز فوج کے پندورے کور کمانڈر ڈی پی پانڈے نے کیا۔ فوج نے پورے جموں کشمیر میں امتحانات منعقد کر بیس طلبہ کا انتخاب کیا ہے جو سرینگر کے ہف چنار میں فوجی کیمپ میں نیٹ (NEET) کی کوچنگ کے لیے مقیم ہوں گی۔
NEET Students: فوج کی جانب سے نیٹ کے طلبا کے لئے مفت کوچنگ کا آغاز
وادی کشمیر میں فوج کی طرف سے نیٹ کے امتحانات کے شوقین طالب علموں کے لئے مفت کوچنگ کا آغاز کیا گیا ہے۔ طالب علم سرینگر کے ہف چنار میں موجود فوجی کیمپ میں مقیم ہوکر کوچنگ سے استفادہ حاصل کریں گے۔
Army launches free coaching for NEET students
اس پروگرام میں شامل ہونے والی طلبہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج کی جانب کوچنگ پروگرام سے وہ اپنا روشن مستقبل چن سکتے ہیں۔
کوچنگ پروگرام کے انچارج افسر نے بتایا کہ فوج کی طرف سے گزشتہ تین برسوں سے یہ مفت پڑھائی لڑکوں کے لئے جاری ہے لیکن رواں سال میں بیس طلبہ ہی اس سے فیض یاب ہوں گے۔
مزید پڑھیں:
- Hyderpora Encounter: الطاف بٹ کے اہل خانہ نے جوڈیشل تحقیقات کا مطالبہ کیا
- Hyderpora Encounter: شہری ہلاکتوں کے خلاف وادی کشمیر میں ہڑتال
پندرہ کور کے کمانڈر ڈی پی پانڈے نے ان طلبہ کے ساتھ گفتگو کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس پروگرام کا بھر پور فایدہ اٹھانا چاہیے۔
Last Updated : Nov 20, 2021, 1:58 AM IST