نئی دہلی: دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ایک عہدیدار نے جمعہ کے روز ایک ایسے مطلوبہ اسلحہ ڈیلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس پر یہ الزام ہے کہ انھوں نے دہلی میں مقیم کشمیری پنڈت سماجی کارکن کو قتل کرنے کی سازش کرنے والوں کو اسلحہ فراہم کیا Arms Dealer Arrested تھا۔
اسپیشل سیل کے مطابق ملزم کی شناخت حاجی شمیم کے طور پرہوئی ہے، جو 15 سال سے زائد عرصے سے غیر قانونی اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم اسے پہلی بار 2007 میں غیر قانونی اسلحے کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ غیر ملکی ساختہ ہتھیاروں سمیت جدید ترین اسلحے کا کاروبار کرتا ہے۔
کشمیری سماجی کارکن کو قتل کرنے کی سازش کا معاملہ فروری 2021 کا ہے، جب سکھوندر اور لکھن راجپوت نام کے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کیا اور پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ ایک کشمیری سماجی کارکن کو قتل کرنے کے لیے دہلی آئے تھے۔