اردو

urdu

ETV Bharat / city

سرینگر: بمنہ میں اربعین حسینی کے موقع پر جلوس عزاء - بلڈ ڈونیشن کیمپ

جموں و کشمیر کے بمنہ میں شہدائے کربلا کا چہلم عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران جلوس عزاء برآمد ہوئے جس میں عزا داروں نے نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرکے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اربعین حسینی کے موقع پر جلوس عزاء
اربعین حسینی کے موقع پر جلوس عزاء

By

Published : Sep 29, 2021, 1:40 PM IST

Updated : Sep 29, 2021, 4:15 PM IST

اسلامی کیلینڈر میں محرم الحرام کی 10 تاریخ کو یزید نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کو میدان کربلا میں شہید کر دیا تھا اسی مناسبت سے ان شہدا کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مجالس اور محفلیں منعقد کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اربعین حسینی کے موقع پر جلوس عزاء

اربعین کے موقع پر بمنہ سرینگر میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداران امام حسینؓ نے جلوس عزاء میں شرکت کی۔

اس موقع پر نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کیمپ کے علاوہ میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا تھا۔

ان رضاکاروں کا کہنا ہے چونکہ امام حسینؓ کا پیغام ہے کہ انسانیت کو بچانے کے لئے اقدامات کرے تو وہ خون کا عطیہ کرکے یہ فرض نبھا رہے ہیں اور اپنے انداز میں امام حسین کے پیغام اور ان کی تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں۔

یہ مجالس اور یہ جلوس عزاء اس بات کی مثال ہے کہ پیغام حسینی آج بھی عام ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2021, 4:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details