ضلع انتظامیہ اور سرپنچ کی جانب سے عوام کو بنیادی ضروریات مہیا کروانے کے تمام تر دعوے صرف کچھ علاقوں میں زمینی سطح پر صحیح ثابت ہورہے ہیں، لیکن جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں آج بھی کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں لوگ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
ضلع گاندربل کے کنگن تحصیل کا بارہ ول علاقہ میں بجلی کا تار خراب ہوچکا ہے۔ کئی جگہوں پر بجلی کے تار بغیر کھمبوں کے ہیں جب کہ آبادی میں اضافہ ہونے کے باوجود ابھی بھی بجلی کے وہی ٹرانسفارمر ہیں جو آج سے پہلے کئی سال قبل تھا۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ 'ان کے محلے کے نام پر نئے بجلی کے تار، کھمبے اور ٹرانسفارمر لائے گئے لیکن صرف کاغذوں پر، زمینی سطح پر وہ دوسرے محلے میں نصب کیے گئے جو کہ حیرانی کی بات ہے۔'