مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے پی ڈی پی رہنما بشیر احمد میر نے گاندربل کے کنگن حلقہ کو ایس ٹی زمرے میں ریزرو کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے حد بندی کمیشن پر زور دیا کہ وہ فیصلہ واپس لے، کیونکہ اس حلقے میں 60 فیصد سے زائد آبادی جنرل زمرے سے تعلق رکھتی ہے۔انہوں نے اپنے اعتراض میں چند نکات کا ذکر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ کنگن اسمبلی حلقہ کے نمائندے ہیں، اور اس سے قبل پی ڈی پی کے ٹکٹ پر 2014 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں انہوں نےحصہ لیا تھا۔
حد بندی کمیشن کی مشق کے تحت کمیشن نے 14 مارچ کو اپنی عبوری رپورٹ پیش کی تھی۔ کمیشن کے 2022 کے رپورٹ کے مطابق خطہ کی مختلف نشستیں ایس سی/ ایس ٹی طبقات کے لیے مختص کی گئی تھیں جن میں کنگن اسمبلی بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسمبلی حلقے کے لوگوں کی جانب سے حد بندی کمیشن سے اس معاملے پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسمبلی حلقہ کی کثیر آبادی غیر ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھتی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کمیشن نے اپنے رپورٹ پر نظر ثانی نہیں کی تو مذکورہ حلقہ کے لوگوں ساتھ ناانصافی ہوگی۔