سرینگر:جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے 13 جولائی 1931 کے شہداء کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا "آج کا دن ہمیں ہمارے اسلاف کی اُن قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو اُنہوں نے شخصی راج کے خلاف اور جمہوریت کے حق میں لڑتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتی ہے اور 13 جولائی کا دن جموں کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم ترین دن ہے۔
الطاف بخاری نے مزید کہا کہ اپنی پارٹی ان شہداء کے مشن کو آج بھی آگے لے جارہی ہے، کیونکہ وہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔" انہوں نے مرکزی سرکار سے جموں کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی درجے کی بحالی بے حد ضروری ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں ہی یہاں کے عوام کے دیگر جمہوری حقوق کی بحالی کی راہ ہموار ہوگی۔