اردو

urdu

ETV Bharat / city

Another phase of snow and rain: کشمیر میں برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی

وادی کشمیر میں سردیوں کا بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کا دور اقتدارخشک موسم مگر ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

Another phase of snow and rain
کشمیر میں برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیشن گوئی

By

Published : Jan 30, 2022, 2:15 PM IST

ادھر محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 31 جنوری اور یکم فروری کو کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے جبکہ تین فروری کو وادی کے بالائی و میدانی علاقوں میں ہلکے سے درمیانہ درجے کی برف باری کا امکان ہے۔

گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ شب منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سےکم درجہ حرارت منفی 1.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے قصبہ دراس جو سابیئریا کے بعد دوسرا سرد ترین مقام ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 21.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع لہیہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 11.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز بھی موسم صبح سے ہی خشک رہا اور دن میں ہلکی سی دھوپ بھی چھائی رہی جس سے لوگوں کو صحنوں، دکان تھڑوں اور پارکوں میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کا دور اقتدار اتوار کے روز اختتام کو پہنچا اور یکم فروری سے بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوگا۔

اگر چہ چلہ خورد کے دوران بھی بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے تاہم اس میں سردیوں کے زور میں بتدریج کمی واقع ہوگی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details