اردو

urdu

By

Published : Jul 17, 2019, 8:19 PM IST

ETV Bharat / city

آنگن واڑی ورکرز کا سرینگر میں احتجاج

ریاست جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں آنگن واڑی کارکنان اور ہیلپرز نے گورنر انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

آنگن واڑی ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

نمائندے کے مطابق سرینگر کی پرتاپ پارک میں آنگن واڈی کارکنان اور ہیلپرز نے گورنر انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ ایک نئے قانون کے تحت آنگن واڑی ورکرز کو متعلقہ سرپنچوں اور کونسلروں سے حاضری سرٹیفیکیٹ لینے کے بعد تنخواہ ملے گی جسکے خلاف انہوں نے زبردست احتجاج درج کرتے ہوئے حکمنامے کو منسوخ کرنے کی اپیل کی۔

آنگن واڑی ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

آنگن واڑی ورکرز کا کہنا تھا کہ ’’اس حکمنامے کے خلاف تمام آنگن واڑی ورکرز متحد اور صف آرا ہیں اور اسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

آنگن واڑی ورکرز نے گورنر انتظامیہ سے مذکورہ حکمنامے کو فوری طور منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کے مطابق ’’جب تک اس حکمنامے کو منسوخ نہیں کیا جاتا آنگن واڑی ورکروں کا احتجاج جاری رہے گا۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details