تفصیلات کے مطابق سرینگر کی پریس کالونی میں آج ہیلپرس و سوپر وائیزرس ایسوسی ایشن کی درجنوں خواتین جمع ہوئیں اور انتظامیہ کے حالیہ حکم نامے کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں کے مطابق جموں وکشمیر انتظامیہ نے ایک حکم نامے کے تحت محکمہ آئی سی ڈی ایس میں 988 ورکرس کو نوکری سے نکال دیا ہے۔
خواتین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس موجود تھے جن پر "ہمارے ساتھ انصاف کرو" کے نعرے درج تھے۔
اس دوران خواتین نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 10 ستمبر کو ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس نے ایک فرمان جاری کیا جس کے ذریعے محکمہ میں 988 ورکرس کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم نامہ صادر کیا گیا۔