غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے جس کے بعد غیر سرکاری تنظیموں ( این جی اوز) کے کام کرنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔
اس سلسلے میں سرینگر ضلع انتظامیہ نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا: 'غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ ہم نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے این جی اوز کے لیے احتیاطی تدابیر جاری کیے تھے لیکن ان پر مکمل عمل نہیں ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔'
غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت اس کے جواب میں سرینگر کے ڈپٹی کمشنر شاہد چودھری نے لکھا: 'این جی او سے وابستہ شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہمیں افسوس ہے۔ سفری تفصیل کا پتا لگایا گیا ہے۔' انہوں نے کہا 'اس سے قبل انتظامیہ نے غیر سماجی تنظیموں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مبنی سرکیولر جاری کیا تھا جو انہیں خطرات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا تھا۔'
غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت قابل ذکر ہے کہ 2 اپریل کو سرینگر ضلع انتطامیہ نے ایک سرکیولر جاری کیا تھا جس میں غیر سرکاری تنظیموں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت واضح رہے جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد متعدد غیر سرکاری تنظیمیں سرگرم ہے جو عوام کو کھانے پینے کی چیزیں فراہم کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ این جی اوز طبی مدد فراہم کرنے میں بھی پیش پیش ہیں۔