ایئر فورس شو پروگرام میں تین ہزار سے زائد اسکولی اور کالج طلباء شرکت کریں گے۔ جبکہ اس شو کے دوران سات سو اساتذہ کی بھی شرکت کی توقع ہے۔
صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کہا ہے کہ ایئر فورس شو کا بنیادی مقصد وادی کے نوجوانوں کو انڈین ایئر فورس میں شامل کرنے کی طرف مائل کرنے کے لیے علاوہ سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
ان باتوں کا اظہار صوبائی کمشنر نے مختلف تعلیمی اداروں کے پرنسپلوں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انڈین فورس کی جانب سے "آزادی کا مہا امرت اتسو" کے تقریبات کے حصے کے طور یہ شو منعقد کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:سرینگر: 'پنچایتی راج با اختیار بننے نہیں دیا جارہا ہے'
جھیل ڈل کی فضا میں ایئرشو کا انعقاد کیا جارہا ہے - एसके आईसीसी श्रीनगर
بھارتیہ فضائیہ یعنی انڈین ایئر فورس رواں ماہ کی 26 ستمبر کو جھیل ڈل کی فضائیہ میں ایک ایئر شو منعقد کرنے جارہا ہے۔ جس سے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو انڈین ائر فورس میں شامل ہونے کی ترغیب ملے گی۔
جھیل ڈل کی فضا میں ایئرشو کا انعقاد کیا جارہا ہے
وہیں اس پروگرام کے موقعے پر ایس کے آئی سی سی سرینگر میں اسٹال بھی لگائیں جائیں گے اور طلباء کو آئی اے ایف کی کامیابیوں اور فورس میں روزگار کے مواقع، بھرتی کے قوائد و ضوابط اور اہلیت کے معیار سے بھی واقف کرایا جائے گا۔