نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت دووال، جموں وکشمیر پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام و افسران نے شرکت کی۔Amit Shah Meeting with Senior Officials
Amit Shah Meeting with Senior Officials: کشمیر کی صورتحال پر امت شاہ کی اعلی حکام کے ساتھ میٹنگ ختم - امت شاہ کی جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ میٹںگ جاری
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صدارت میں نئی دہلی میں جموں و کشمیر کی صورت حال پر ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ منعقد ہوئی۔Amit Shah Meeting with Senior Officials
ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں کشمیرمیں کچھ دن قبل کشمیری پنڈتوں پر حملے کے بعد پیدا ہوئی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا۔ اس سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال اور بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ سامنت گوئل اور دیگر سینیئر افسران کے ساتھ جموں و کشمیر کی سکیورٹی انتظامات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں ٹارگیگ کلنک کے سلسلے میں منعقد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: Amarnath Ji Yatra 2022: امرناتھ یاترا 2022 کی کوآرڈینیشن میٹنگ