اردو

urdu

ETV Bharat / city

امت شاہ دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچ گئے - Security suituation

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ وادی کشمیر کے دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچے۔ یہ امت شاہ کا مرکزی وزیر داخلہ کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ کشمیر ہے۔

امت شاہ

By

Published : Jun 26, 2019, 5:18 PM IST

امت شاہ دو روزہ دورے پر سرینگر پہنچ گئے

امت شاہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران سرینگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس میں ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال بالخصوص یکم جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔
اس کے علاوہ امرناتھ گھپا میں حاضری دیں گے۔ وہ سرینگر میں مختلف وفود سے ملنے کے علاوہ بی جے پی کور گروپ کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

مسٹر امت شاہ ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے علیحدہ ملاقات کریں گے اور جمعرات کو قومی راجدھانی نئی دہلی کے لئے روانہ ہونے سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرسکتے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے دورے کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سرینگر میں سیکورٹی کے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈل جھیل کے کنارے پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سنٹر جہاں مسٹر امت شاہ سیکورٹی اجلاس کی صدارت کرنے کے علاوہ مختلف وفود سے ملیں گے، کے ارد گرد کثیر دائروں والی سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details