مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی اورعلیحدگی پسندی کو کنٹرول کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی ترقی کی شروعات کر دی ہے۔ امت شاہ نے مزید لکھا کہ مرکزی کابینہ کی جانب سے 28400 کرور روپے کی اسکیم کو منظوری ملنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ مودی جی کے دل میں جموں کشمیر کو کتنا اہم مقام حاصل ہے'۔
امت شاہ نے مذید کہا کہ 'یہ نریندر مودی کی رہنمائی ہے جن کی صدارت میں پہلی بار ایک اسکیم بلاک سطح پر صنعتی ترقی کے لیے پاس ہو رہی ہے۔ اس سے بلاک لیول پر گھریلو مینوفیکچرنگ ہوگی اور نوجوانوں کے لیے نوکری کا راستہ ہموار ہوگا۔ اس کے لیے میں وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کرنا چاہتا ہوں۔