سرینگر: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے دورے کے اختتام سے قبل سرینگر کے راج بھون میں کئی تعمیراتی پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ قابل ذکر ہے کہ امت شاہ جموں کشمیر کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے تھے اس دوران انہوں نے راجوری اور بارہمولہ میں عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ گزشتہ شب وزیر داخلہ سے سرینگر کے راج بھون میں قریبا بیس وفود نے ملاقات کی جن میں سیاسی رہنماؤں کے علاوہ تاجر بھی موجود تھے۔
Amit Shah concludes JK visit وزیر داخلہ کا دورہ اختتام پذیر، اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کا اشارہ - کشمیر کی سیاست
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا جموں و کشمیر کا تین روزہ دورہ کا آج اِختتام ہوا۔ اس دوران انہوں نے دو عوامی ریلیوں سے خطاب کیا اور یونین ٹریٹری بننے کے بعد جموں و کشمیر میں پہلے اسمبلی انتخابات منعقد کرنے کا اشارہ دیا۔ Amit Shah concludes JK visit
امت شاہ نے راجوری اور بارہمولہ میں کہا کہ مرکزی حکومت جسٹس جے ڈی شرما کمیشن کی سفارشات پر پہاڑی آبادی کو ریزرویشن دے گی لیکن گجر بکروال آبادی کی ریزرویشن میں کوئی کمی نہیں کریں گی۔ تاہم کئی مبصرین کا کہنا ہے کہ امت شاہ کے تقاریر آنے والے اسمبلی سے منسلک کیے جاسکتے ہیں اور یہ دورہ ان کا الیکشن سے جڑا تھا انہوں نے ایک طرح کا اشارہ دیا کہ مستقبل قریب میں یہاں اسمبلی انتخابات ہونے کے قوی امکان ہے۔ یہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد ان کا دوسرا دورہ تھا۔ گزشتہ برس مذکورہ وزیر نے اکتوبر بھی ہی دو روزہ دورہ کیا تھا اور سرینگر اور جموں میں ریلیوں سے خطاب کیا تھا۔ Amit Shah concludes JK visit
یہ بھی پڑھیں : Reaction on Amit Shah JK Visit: امیت شاہ کے دورہ پر کانگریس،نیشنل کانفرس کا ردعمل