ملاقات کے دوران مشتاق علی نے عامر خان کو جموں وکشمیر کے مقامی اداکاروں کے درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جب کہ 2017 سے فلم فیسٹیول کے انعقاد کے چلینجز کے بارے میں بھی انہیں جانکاری دی۔
اس موقع پر عامر خان نے درپیش مختلف چلینجز کے باوجود فلم فیسٹول یہاں منعقد کرنے کی کافی تعریف کی اور 'کے ڈبیلو ایف ایف' کو مستقبل میں بھر پور تعاون دینے کی یقین دہانی کرائی۔
عامر خان "کے ڈبلیو ایف ایف" کے اگلے ایڈیشن میں شرکت کریں گے عامر خان نے آئندہ کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول میں بطور مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 'کے ڈبیلو ایف ایف'کے ڈائریکٹر نے کہا کہ 'انہیں عامر خان سے مل کر کافی خوشی ہوئی، کیونکہ انہوں نے نہ صرف یہاں فلم فیسٹیول منعقد کرنے میں اپنے تعاون کی پیشکش کی بلکہ میزبان بننے کی خواہش بھی ظاہر کی جو کہ 'کے ڈبیلو ایف ایف' کے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:Bollywood Aamir Khan: منوج سنہا اور عامر خان کے درمیان کشمیر میں فلم پالیسی پر گفتگو
واضح رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی فلم 'لال سنگھ چڈھا'کی شوٹنگ کے لیے سرینگر میں ہیں۔