اردو

urdu

ETV Bharat / city

Weather In Kashmir: برف وباراں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج - Weather Forecast In Kashmir

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔Weather Forecast In Kashmir

کشمیر: برف وباراں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج
کشمیر: برف وباراں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج

By

Published : Feb 9, 2022, 2:19 PM IST

وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ درج ہوئی ہے۔ Weather in Kashmir

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔Weather Forecast In Kashmir

انہوں نے کہا کہ اس دوران بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔Snowfall in Kashmir

ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 12 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ درج ہوئی ہے اور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ Mercury drops in Kashmir

گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔Weather in Srinagar

سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.8 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران4.9 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ weather in Pahalgam

سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :Snowfall in Kashmir: وادی میں تازہ برف باری و بارشوں کا سلسلہ شروع



گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی13.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی16.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز صبح سے ہی موسم خشک رہا اور آفتاب بھی بادلوں کے اوٹ سے باہر نکلنے میں کئی بار کامیاب ہوا۔

وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہے جس کا دور اقتدار بیس فروری کو ختم ہوگا اگرچہ اس چلہ کے دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے دوران ہونے والی برف زمین پر زیادہ دیر تک جمع نہیں رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری ہی واقع ہوتی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details