اردو

urdu

ETV Bharat / city

الطاف کے بھائی نے لاش نہیں ملنے تک احتجاج رکھنے جاری رکھنے کا اعادہ کیا - خبر کشمیر

جموں و کشمیر کے حیدرپورہ پولیس تصادم میں مارے گئے ڈاکٹر الطاف بٹ کے بھائی ڈاکٹر حنیف نے بھائی کی لاش نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل سپرنڈنٹ آف پولیس تنوشری نے پہنچ کر یقین دہانی کرائی کہ ان کے بھائی کی لاش جمعہ کو سپرد کر دی جائے گی، لیکن حنیف بٹ نے پولیس کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔

Altaf's brother said he would continue protesting until the body was found
Altaf's brother said he would continue protesting until the body was found

By

Published : Nov 18, 2021, 2:41 AM IST

Updated : Nov 18, 2021, 10:16 AM IST

سرینگر کے پریس کالونی میں بدھ کی صبح سے احتجاج پر بیٹھے حیدرپورہ تصادم کے دوران ہلاک ہوئے افراد کے رشتے داروں نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے یقین دہانی کی ہے کہ ہلاک شدہ افراد کی جسد خاکی جمعہ کے روز دی جائے گی لیکن ہمیں اُن کی باتوں پر یقین نہیں ہے۔

الطاف بٹ کے بھائی ڈاکٹر حنیف بٹ نے کہا کہ سپرنڈنٹ آف پولیس (ایسٹ) تنوشری آئی تھیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر) وجے کمار نے یہاں بیجھا ہے اور آپ کو جمعہ کے روز لاش واپس دینگے، میں نے اُن سے یہی کہا کہ آپ نے ہم سے اس سے پہلے دو بار یقین دہانی کرائی کہ لاش واپس دینگے اور جب ہم لینے گئے تو آپ نے ہم کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔"

ویڈیو دیکھیے

الطاف کے بھائی نے تنوشری کے سامنے مزید کہا کہ آپ مجھے اس کے لئے لکھ کر دیں، جس کے بعد ہم اپنا احتجاج ختم کریں گے ورنہ لاش نہیں ملنے تک احتجاج جاری رہے گا۔
واضع رہے کہ پیر کی شام پولیس نے سرینگر کے حیدر پورہ علاقے میں ہوئے تصادم آرائی کے دوران چار افراد کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ہلاک کیے گئے افراد میں ایک غیر ملکی عسکریت پسند حیدر، اس کا ساتھی عمیر، عسکری معاون ڈاکٹر مدثر گلُ اور ایک بلڈنگ کا مالک محمد الطاف بٹ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

وہیں عامر، الطاف اور مدثر کے لواحقین نے پولیس کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انصاف کی مانگ کر رہے ہیں اور اب تک گھر والوں کے حوالے لاش کو نہیں سونپا گیا ہے، جس کے لواحقین کے اندر انتظامیہ کی تئیں ناراضگی و غم غصہ ہے۔

Last Updated : Nov 18, 2021, 10:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details