بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ترال کے کئی دیہاتوں کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کارمولہ، بسمنی علاقوں کے کئی عوامی وفود سے ملاقات Altaf Thakur Visits Tral کی۔
الطاف ٹھاکر نے کیا ترال کے کئی دیہات کا دورہ الطاف ٹھاکر نے ترال کے دور دراز دیہات کے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کی تمام شکایات اور مسائل کو بر وقت حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کو پورا کرنے کے لیے پُرعزم ہے جس میں سردیوں کے دوران بجلی کے کھمبوں، تاروں اور ٹرانسفارمرز کی صورت میں بہتر سہولیات کے علاوہ اچھی سڑکیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی پورے کشمیر کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کی بہتری کے لیے پرعزم ہے اور پارٹی دور دراز کے لوگوں تک پہنچ رہی ہے تاکہ ان لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:Altaf Thakur On PM Modi Security Collapse :'مودی کی سیکورٹی میں لاپرواہی دراصل ایک خونی منصوبہ تھا'
میڈیا سے بات کرتے ہوئے الطاف ٹھاکر نے بتایا کہ 'دور دراز علاقوں میں جامع تعمیر نو مودی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اسی لیے ہم دور دراز علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ اس پسماندہ علاقے میں پی ایم اے وائی کے تحت مکانات کی فراہمی میں کچھ عناصر رشوت مانگ رہے ہیں جن کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔