اردو

urdu

ETV Bharat / city

Almond Blossoms in Kashmir: موسم بہار کی دستک سے بادام کے شگوفے پھوٹنے لگئے

موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی جہاں وادی کشمیر میں ہرے بھرے درختوں پر مختلف اقسام کے پھول کھلنے لگتے ہیں۔ وہیں بادآم کے شگوفے کھلنے سے ان دلفریب اور دلکش نظاروں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، جو دیکھنے والوں کی طبیعت کو فرحت و شادمانی عطا کرتے ہیں۔Almond Blossoms in Kashmir

almond-flowers-blossom-heralding-arrival-of-spring-in-kashmir
موسم بہار کی دستک سے بادام کے شگوفے پھوٹنے لگئے

By

Published : Mar 15, 2022, 8:20 PM IST

پلوامہ:وادی کشمیر میں موسم بہار کا آغاز ہوتے ہی مختلف انواع اقسام کے پھول کھلنے لگتے ہیں جو وادی کے حسین مناظر میں چار چاند لگا دیتے ہیں۔Spring in Kashmir

موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی جہاں وادی میں ہرے بھرے درختوں پر مختلف اقسام کے پھول کھلنے لگتے ہیں وہیں بادام کے شگوفے کھلنے سے ان دلفریب اور دلکش نظاروں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، جو دیکھنے والوں کی طبیعت کو فرحت و شادمانی عطا کرتے ہیں۔Almond Blossoms in Kashmir

موسم بہار کی دستک سے بادام کے شگوفے پھوٹنے لگئے

وادی کشمیر میں یہ شگوفے بہار کی آمد کا اشارہ دیتے ہیں اور کسانوں کے کھیتی باڑی کا موسم بھی یہیں سے شروع ہوتاFarming Season Start In Kashmir ہیں۔

اس موسم میں یہاں کے کسان سال کے فصلوں کی شروعات کرتے ہیں وہی ملک اور دنیا کے مختلف گردو نواح سے سیاح ان شگوفوں کے دلفریب مناظر سے کافی متاثر ہوتے ہیں اور وہ ان شگوفوں سے لطف اندوز ہونے کا شرف بھی حاصل کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ شگوفے بادام کے فصلوں کا ابتدآئی مرحلہ ہوتا ہے جس سے وادی کشمیر کا ایک بڑا طبقہ اپنا ذریعہ معاش بھی کماتا Almond Farming In kashmir ہے۔

اس طرح سے بادام کے شگوفے نہ صرف خوبصورت نظاریں پیش کرتا ہے بلکہ بادآم کے فصلوں کا ابتدائی مرحلہ بھی ہوتا ہے۔اگر اس سال کی بات کریں تو اس بار بادام کے باغات دلفریب نظاریں پیش کرتے ہیں جو کسانوں کے لیے باعث مسرت بات ہیں۔

اس حوالے سے محمد عامر نے کہا رواں سال بادام کے شگوفے اچھی تعداد میں نکل کر آئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ رواں سال بادام کی پیداوار میں سو فیصد اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا محکمہ باغبانی سے جڑے ہر ایک محکمہ اگرچہ دوسرے میوہ جات کی طرح زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں،تاہم بادام کی صنعت کی اور توجہ مرکوز نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہیں۔

غلام محمد نامی ایک کسان نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ ہر سال بادام صنعت کو نقصان ہی ہورہا ہے۔ لوگوں اب بادآم کے درختوں کو کاٹ کر سیب کے درخت لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا بادام کی فصل کی قیمت کم ہونے سے لوگوں مجبور ہورہے کہ وہ سیب کے درخت لگائے اگر اس کی مناسب قیمت ملتے تو لوگوں بادام کے درخت نہیں کاٹتے۔ لہزا یہ صنعت دن بے دن زوال پذیر ہورہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

بادام کی کاشت اور لوگوں کے مطالبات

جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے بادام صنعت میں ہونے والے نقصانات کے تعلق سے محمکہ باغبانی کے افسر نثار احمد سے بات کی تو ان کا کہنا ہے کہ بادام کی صنعت کو مزید فروغ دینے کے لیے انتظامیہ سنجیدگی سے کام کر رہی ہے آنے والے سالوں میں بادام کی کچھ نئی قسمیں بھی لوگوں تک پہنچائی جائیں گئی، جس پر ابھی کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں محکمے کی جانب سے ادویات کے استعمال کے حوالے سے بھی لوگوں کو جانکاری فراہم کی جائے گی۔

ہم آپ کو بتادیں کہ ضلع پلوامہ میں بالواسطہ اور بلاواسطہ بادام صنعت سے ہزاروں افراد جڑے ہیں جن کو اس صنعت سے روزگار ملتا ہے، وہیں ضلع پلوامہ کو بادام کی پیداوار میں اول مقام حاصل ہے۔پلوامہ میں تقریبا 70 فیصد کریواس بادام کی پیداوار ہوتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details