مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں 2 ستمبر کو اپنی پارٹی صدر الطاف بخاری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی تین اہم اور غیر معمولی مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی تھی۔ ان تین مقاصد میں جموں و کشمیر کے باشندوں کو ملازمت کا تحفظ، جموں و کشمیر کی زمینیں صرف جموں و کشمیر کے لوگوں کو ہی مختص کی جائیں، اور جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیا جائے، شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر چیزیں بھی ہمارے مقاصد میں شامل تھیں۔
الطاف بخاری نے کہا کہ جموں و کشمیر کے متعدد مقامات پر پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان سے ساتھ میٹگز ہوئیں، ان میٹنگز میں متفقہ طورپر یہ فیصلہ لیا گیا پارٹی کی جانب سے ایک وفد لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کر کے جمو ں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کرینگے۔ اس کے علاوہ خطہ کے تمام اضلاع میں پارٹی کے کارکنان کی جانب سے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے افسران کو میمورنڈم پیش کرینگے۔