اردو

urdu

ETV Bharat / city

کیا جموں و کشمیر میں سیاسی عمل شروع ہو رہا ہے؟ - کیا جموں و کشمیر میں سیاسی عمل شروع ہو رہا ہے؟

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں کافی عرصے کے بعد سیاسی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

رواں مہینے کی 24 تاریخ کو آل پارٹی میٹنگ
رواں مہینے کی 24 تاریخ کو آل پارٹی میٹنگ

By

Published : Jun 19, 2021, 12:42 PM IST

Updated : Jun 19, 2021, 1:04 PM IST

رواں مہینے کی 24 تاریخ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں دہلی میں ہونے والی آل پارٹی میٹنگ کے لیے گزشتہ روز مرکز کی جانب سے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

رکن پارلیمان اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ 'ہمیں ابھی تک بات چیت کے حوالے سے کوئی دعوت نامہ نہیں ملا ہے اور اگر ہمیں دعوت نامہ ملتا ہے تو ہم تمام ساتھیوں سے مشورہ کر کے اس ضمن میں فیصلہ لیں گے۔'

جموں و کشمیر میں سیاسی ہلچل

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کر سکتے ہیں وزیراعظم

وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے دعوت نامے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 'فون کے ذریعے دعوت نامہ حاصل ہوا ہے۔ رواں مہینے کی 24 تاریخ کو میٹنگ ہے جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔'

محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'تاہم میں نے ابھی اس میٹنگ میں شرکت کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔' اس تعلق سے پی ڈی پی آج شام میں انٹرنل میٹنگ کریں گی۔

Last Updated : Jun 19, 2021, 1:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details