کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق نے حریت کے سینیئر رہنما سید علی شاہ گیلانی کی طویل ترین نظربندی کے دوران وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں میر واعظ نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کی طویل ترین سیاسی اور مزاحمتی خدمات اور قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش ادا کرتا ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم گیلانی کے قدآور سیاسی شخصیت کے انتقال سے جموں وکشمیر کے سیاسی میدان میں نہ صرف ایک خلا پیدا ہو گیا ہے بلکہ ایک دور کی تکمیل ہو گئی ہے ۔
پرس بیان میں کہا گیا کہ جموں وکشمیر کے عوام کے احساسات اور جذبات کی ترجمانی کے لیے لئے جب 1992 کے اواخر میں میرواعظ کی قیادت میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی داغ بیل ڈالی گئی تو مرحوم سید علی شاہ گیلانی نے حریت کے قیام اور اس پلیٹ فارم سے اس کے عوامی پروگراموں کو آگے بڑھانے کیلئے میرواعظ کی کمسنی کے باوجود ہر مرحلے پر اپنا بھر پور اور مخلصانہ تعاون دیا اور میرواعظ کے شانہ بشانہ کشمیری قوم کو ہر سطح پر ترجمانی کا فریضہ انجام دیتے رہے۔