سرینگر:جموں و کشمیر کے سرینگر میں میں آل کشمیر ٹرانسپورٹ کنفیڈریشن ایسوسیشن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں ایسوسیشن کے چیرمین محمد شفیع خان نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے متعدد ٹیکس عائد کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سیکٹر کو کافی نقصان ہوگا۔ All Kashmir Transport Confederation Press conference
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 30 برسوں سے کشمیر میں حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سیکٹر بدحالی کا شکار ہے، ایسے میں حکومت کی جانب سے بھاری ٹیکس عائد کئے جارہے ہیں جس سے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے جڑے افراد کو بھاری نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔