اردو

urdu

ETV Bharat / city

Congress Meeting سرینگر میں کانگریس رہنماؤں کی میٹنگ

سرینگر نگر میں منگل کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ Congress Meeting In Srinagar

سرینگر میں کانگریس رہنماؤں کی میٹنگ
سرینگر میں کانگریس رہنماؤں کی میٹنگ

By

Published : Sep 20, 2022, 8:12 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے لیڈران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت کشمیر کانگریس کی انچارج رجنی پاٹل نے کی جبکہ اس میٹنگ میں نو منتخب کانگریس کمیٹی کے صدر وقاص رسول کے علاوہ کانگریس کے سینیئر رہنما طارق حمید نے بھی شرکت کی۔ Congress Meeting In Srinagar

اس میٹنگ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وقاص رسول نے سابق کانگریس رہنما غلام نبی آزاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ غلام نبی آزاد کے تمام جلسوں کے بیانات سن لیجیے انہوں نے کبھی بھی بی جے پی کی مخالفت نہیں بلکہ غلام نبی آزاد نے صرف کانگریس پارٹی کی مخالفت کی۔ کیا وہ بی جے پی کے خلاف نہیں بول سکتے کہ کیوں انہوں نے ہماری ریاست کو توڑا۔ کیوں ہماری ریاست کو یوٹی بنایا۔

سرینگر میں کانگریس رہنماؤں کی میٹنگ

وقاص رسول نے بے روزگاری اور کشمیری لوگوں کی گرفتاری کے خلاف بی جے پی پر سخت تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد نے بی جے پی کو کچھ نہیں کہا بلکہ انہوں نے اپنے جلسوں میں صرف کانگریس کو برا بھلا کہا۔ جس پارٹی نے انہیں سب کچھ دیا۔جنہوں نے غلام نبی آزاد جو 45 سال پارلیمنٹ میں رکھا، 24 سال یونین منسٹر بناکر رکھا۔30 سال جنرل سکریٹری بناکر رکھا، الیکشن میں شکست کے باوجود انہیں اپوزیشن لیڈر بنایا۔آج وہ انہی کی مخالفت کرتے ہیں۔ گاندھی خاندان نے ان پر اتنے احسانات کیے ہیں، ان کا تو لحاظ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد نے جن کی مخالفت کرنا چاہیے تھی ان کی نہیں، بلکہ انہیں جس نے سب کچھ دیا اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

اس دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کشمیر انچارج رجنی پاٹل نے کہا کہ ملٹی پلیکس سینما بنانے سے کشمیر میں امن نہیں لوٹے گا۔ یہاں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کے بجائے انہیں جیلوں سے رہا کرکے ان کے ساتھ انصاف کیا جائے اور بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا جائے۔ all india congress committe meeting at srinagar

یہ بھی پڑھیں: LG inaugurates First Cinema Multiplex کشمیر میں سینما کی واپسی، ایل جی نے کیا ملٹی پلیکس سینما کا افتتاح

ABOUT THE AUTHOR

...view details